عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْوِصَالِ. قَالُوا إِنَّكَ تُوَاصِلُ. قَالَ " إِنِّي لَسْتُ مِثْلَكُمْ، إِنِّي أُطْعَمُ وَأُسْقَى ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abdullah bin Umar (may Allah be well pleased with them both) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) forbade al-Wisal (continuous fasting). The noble Companions (may Allah be well pleased with them) submitted, "But you observe continuous fasting?" He (blessings and peace of Allah be upon him) declared, "I am not like you; I am given food and drink (by my Lord)."
اردو ترجمہ
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خبر دی، انہیں نافع نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے صوم وصال سے منع فرمایا۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا: آپ تو وصال فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہاری طرح نہیں ہوں، مجھے تو کھلایا اور پلایا جاتا ہے۔
