العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَمُحَمَّدٌ، قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْوِصَالِ، رَحْمَةً لَهُمْ فَقَالُوا إِنَّكَ تُوَاصِلُ. قَالَ " إِنِّي لَسْتُ كَهَيْئَتِكُمْ، إِنِّي يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِ ". قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ لَمْ يَذْكُرْ عُثْمَانُ رَحْمَةً لَهُمْ.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) forbade al-Wisal (continuous fasting) out of mercy towards his Ummah. The noble Companions (may Allah be well pleased with them) submitted, "But you observe continuous fasting?" He (blessings and peace of Allah be upon him) declared, "I am not like you; my Lord gives me food and drink." Hadrat Uthman (the narrator) did not mention the words 'out of mercy towards his Ummah' in his narration.
الترجمة الأردية
ہم سے حضرت عثمان بن ابی شیبہ اور محمد بن سلام نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو عبدہ نے خبر دی، انہیں ہشام بن عروہ نے، انہیں ان کے والد نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پے در پے روزے سے منع فرمایا تھا، امت پر رحمت و شفقت کے خیال سے۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا: آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تو وصال فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہاری طرح نہیں ہوں، مجھے میرا رب کھلاتا اور پلاتا ہے۔ حضرت عثمان نے (اپنی روایت میں) 'امت پر رحمت و شفقت کے خیال سے' کے الفاظ ذکر نہیں کیے ہیں۔
