العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ الأَنْصَارِيَّةِ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ تُوُفِّيَتِ ابْنَتُهُ فَقَالَ " اغْسِلْنَهَا ثَلاَثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مَنْ ذَلِكَ إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِكَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَاجْعَلْنَ فِي الآخِرَةِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ، فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي ". فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَأَعْطَانَا حِقْوَهُ فَقَالَ " أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ ". تَعْنِي إِزَارَهُ.
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat Umm 'Atiyya al-Ansariyya (may Allah be well pleased with her): The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) came to us when his noble daughter (Hadrat Zainab or Hadrat Umm Kulthum, may Allah be well pleased with them) passed away. He stated, 'Wash her three or five times, or more if you deem it necessary, with water and lote-tree leaves. Put camphor or some camphor in the final wash. When you are done, inform me.' When we finished, we informed him. He gave us his waist-wrapper (izar) and stated, 'Use it as her inner garment'—meaning his own waist-wrapper.
الترجمة الأردية
ہم سے اسماعیل بن عبداللہ نے بیان کیا، انہوں نے فرمایا مجھ سے امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بیان کیا، ان سے ایوب سختیانی نے، ان سے محمد بن سیرین نے اور ان سے حضرت اُمّ عطیہ انصاریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی (حضرت زینب یا حضرت اُمّ کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہما) کی وفات ہوئی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انہیں تین بار یا پانچ بار یا اس سے زیادہ غسل دو - اگر تم مناسب سمجھو تو - پانی اور بیری کے پتوں سے اور آخری بار کافور ملا دینا، یا (فرمایا) کچھ کافور لگا دینا۔ جب فارغ ہو جاؤ تو مجھے خبر دینا۔ جب ہم فارغ ہوئیں تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو خبر دی تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اپنا ازار (تہبند) عطا فرمایا اور ارشاد فرمایا: اسے ان کی قمیص (زیری لباس) بنا دو۔ مراد آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے تہبند سے تھی۔
