Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ، قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ كُنْتُ أَنَا وَأَصْحَابِي الَّذِينَ، قَدِمُوا مَعِي فِي السَّفِينَةِ نُزُولاً فِي بَقِيعِ بُطْحَانَ، وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِالْمَدِينَةِ، فَكَانَ يَتَنَاوَبُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عِنْدَ صَلاَةِ الْعِشَاءِ كُلَّ لَيْلَةٍ نَفَرٌ مِنْهُمْ، فَوَافَقْنَا النَّبِيَّ ـ عليه السلام ـ أَنَا وَأَصْحَابِي وَلَهُ بَعْضُ الشُّغْلِ فِي بَعْضِ أَمْرِهِ فَأَعْتَمَ بِالصَّلاَةِ حَتَّى ابْهَارَّ اللَّيْلُ، ثُمَّ خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَصَلَّى بِهِمْ، فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ قَالَ لِمَنْ حَضَرَهُ " عَلَى رِسْلِكُمْ، أَبْشِرُوا إِنَّ مِنْ نِعْمَةِ اللَّهِ عَلَيْكُمْ أَنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ يُصَلِّي هَذِهِ السَّاعَةَ غَيْرُكُمْ ". أَوْ قَالَ " مَا صَلَّى هَذِهِ السَّاعَةَ أَحَدٌ غَيْرُكُمْ ". لاَ يَدْرِي أَىَّ الْكَلِمَتَيْنِ قَالَ. قَالَ أَبُو مُوسَى فَرَجَعْنَا فَفَرِحْنَا بِمَا سَمِعْنَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم.
English Translation
Narrated by Hadrat Abu Musa al-Ash'ari (may Allah be well pleased with him) who said: My companions who came with me on the ship and I were staying at Baqi' Buthan, while the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) was in Madinah al-Munawwarah. A group of us would take turns going to him for the 'Isha prayer each night. Once my companions and I came to him, and he was occupied with some matter, so the prayer was delayed until nearly midnight. Then the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came out and led the prayer. After finishing, he said to those present: 'Stay and hear glad tidings! It is from the blessings of Allah upon you that no one on earth is praying at this hour except you' — or he said: 'No one has prayed at this hour except you.' (The narrator was uncertain which of the two phrases he used.) Hadrat Abu Musa (may Allah be well pleased with him) said: We returned very happy after hearing this from the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him).
Urdu Translation
ہم سے محمد بن علاء ابوکریب نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہمیں ابواسامہ نے برید سے خبر دی، انہوں نے حضرت ابوبردہ سے، انہوں نے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، آپ نے فرمایا: میں اور میرے وہ ساتھی جو کشتی میں (حبشہ سے) آئے تھے "بقیع بطحان" میں ٹھہرے ہوئے تھے اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ میں تشریف رکھتے تھے۔ ہم میں سے ایک گروہ باری باری ہر رات عشاء کی نماز میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا کرتا۔ ایک مرتبہ میں اور میرے ساتھی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کسی کام میں مشغول تھے جس کی وجہ سے نماز میں اتنی تاخیر ہوئی کہ قریب آدھی رات گزر گئی۔ پھر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور نماز پڑھائی۔ نماز سے فارغ ہو کر حاضرین سے ارشاد فرمایا: "ٹھہرو اور خوشخبری سنو! یہ اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے تم پر کہ تمہارے سوا اس وقت دنیا میں کوئی بھی نماز نہیں پڑھتا" — یا فرمایا: "تمہارے سوا اس وقت کسی نے نماز نہیں پڑھی۔" (راوی کو یقین نہیں کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان دو جملوں میں سے کون سا ارشاد فرمایا۔) حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ہم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سن کر بہت خوش ہو کر واپس آئے۔
