Arabic (Original)
وَحَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الأَشْعَرِيُّ، وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ كُنْتُ أَنَا وَأَصْحَابِي الَّذِينَ، قَدِمُوا مَعِي فِي السَّفِينَةِ نُزُولاً فِي بَقِيعِ بُطْحَانَ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْمَدِينَةِ فَكَانَ يَتَنَاوَبُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عِنْدَ صَلاَةِ الْعِشَاءِ كُلَّ لَيْلَةٍ نَفَرٌ مِنْهُمْ قَالَ أَبُو مُوسَى فَوَافَقْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَا وَأَصْحَابِي وَلَهُ بَعْضُ الشُّغُلِ فِي أَمْرِهِ حَتَّى أَعْتَمَ بِالصَّلاَةِ حَتَّى ابْهَارَّ اللَّيْلُ ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَصَلَّى بِهِمْ فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ قَالَ لِمَنْ حَضَرَهُ " عَلَى رِسْلِكُمْ أُعْلِمُكُمْ وَأَبْشِرُوا أَنَّ مِنْ نِعْمَةِ اللَّهِ عَلَيْكُمْ أَنَّهُ لَيْسَ مِنَ النَّاسِ أَحَدٌ يُصَلِّي هَذِهِ السَّاعَةَ غَيْرُكُمْ " . أَوْ قَالَ " مَا صَلَّى هَذِهِ السَّاعَةَ أَحَدٌ غَيْرُكُمْ " . لاَ نَدْرِي أَىَّ الْكَلِمَتَيْنِ قَالَ قَالَ أَبُو مُوسَى فَرَجَعْنَا فَرِحِينَ بِمَا سَمِعْنَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
English Translation
Hadrat Abu 'Amir al-Ash'ari and Abu Kuraib both narrated that Abu Hadrat Usamah narrated to us from Buraid, from Abu Burdah, from Hadrat Abu Musa (al-Ash'ari, may Allah be well pleased with him), who said: I and my companions who had come with me on the ship were encamped in the valley of Buthan. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) was in Madinah, and every night a group of them would go in turns to attend the 'Isha prayer with the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). Hadrat Abu Musa (may Allah be well pleased with him) said: It so happened that I and my companions came to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), and he was occupied with some matter, so he delayed the prayer until it was the middle of the night. Then the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) came out and led the people in prayer. When he finished the prayer, he said to those present: 'Wait, I will tell you something, and rejoice. It is a blessing of Allah upon you that none among the people, besides you, is praying at this hour' — or he said: 'None besides you has prayed at this hour.' We are not sure which of the two phrases he (blessings and peace of Allah be upon him) said. Hadrat Abu Musa (may Allah be well pleased with him) said: We returned happily upon hearing this from the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him).
Urdu Translation
ابو عامر اشعری اور ابو کریب دونوں نے بیان کیا کہ ہمیں ابو اسامہ نے برید سے حدیث سنائی، انہوں نے ابو بردہ سے اور انہوں نے حضرت ابو موسیٰ (اشعری) رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں اور میرے (وہ) ساتھی جو میرے ساتھ بڑی کشتی میں (حبشہ سے واپس) آئے تھے، بطحان کے نشیبی میدان میں اترے ہوئے تھے، رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مدینہ میں تھے اور ہر رات ان میں سے ایک جماعت باری باری عشاء کی نماز میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتی تھی۔ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: مجھے اور میرے ساتھیوں کو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ یوں اتفاق پیش آیا کہ آپ اپنے کسی معاملے میں (اتنے) مشغول ہو گئے کہ آپ نے نماز کو مؤخر کر دیا حتیٰ کہ آدھی رات ہو گئی۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور لوگوں کو نماز پڑھائی۔ جب آپ نے نماز مکمل کر لی تو حاضرین سے فرمایا: ''ذرا ٹھہرو، میں تمہیں بتاتا ہوں اور تم خوش ہو جاؤ۔ یہ تم پر اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہے کہ لوگوں میں اس وقت تمہارے سوا کوئی بھی نماز نہیں پڑھ رہا۔'' یا آپ نے فرمایا: ''اس وقت تمہارے سوا کسی نے نماز نہیں پڑھی۔'' ہمیں یاد نہیں کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کون سا جملہ ارشاد فرمایا تھا۔ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتایا: ہم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بات سن کر خوش خوش واپس آئے۔
