Arabic (Original)
375 صحيح حديث أَبِي مَوسى قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَأَصْحَابِي الَّذِينَ قَدِمُوا مَعِي فيِ السَّفِينَةِ نُزُولاً فِي بَقِيعِ بُطْحَانَ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ، فَكَانَ يَتَنَاوَبُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ صَلاَةِ الْعِشَاءِ كُلَّ لَيْلَةٍ نَفَرٌ مِنْهُمْ، فَوَافَقْنَا النَّبِيَّ عَلَيْهِ السَّلاَمُ أَنَا وَأَصْحَابِي، وَلَهُ بَعْضُ الشُّغْلِ فيِ بَعْضِ أَمْرِهِ فَأَعْتَمَ بِالصَّلاَةِ حَتَّى ابْهَارَّ اللَّيْلُ، ثُمَّ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى بِهِمْ، فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ، قَالَ لِمَنْ حَضَرهُ: عَلَى رِسْلِكُمْ، أَبْشِرُوا، إِنَّ مِنْ نِعْمَةِ اللهِ عَلَيْكُمْ أَنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ يُصَلِّي هذِهِ السَّاعَةَ غَيْرُكُمْ، أَوْ قَالَ: مَا صَلَّى هذِهِ السَّاعَةَ أَحَدٌ غَيْرُكُمْ قَالَ أَبُو مُوسى، فَفَرِحْنَا بِمَا سَمِعْنَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
English Translation
Narrated Abu Musa: I and my companions who came with me in the ship were staying at Baqi Buthan, while the Prophet (peace be upon him) was in Medina. A group of them would take turns attending the Isha prayer with the Prophet (peace be upon him) every night. We — my companions and I — happened to be there when the Prophet (peace be upon him) was busy with some matter. He delayed the prayer until it was well into the night. Then the Prophet (peace be upon him) came out and led them in prayer. When he finished, he said to those present: "Take it easy. Let me give you glad tidings: it is a blessing of Allah upon you that no one on earth is praying at this hour except you." Or he said: "No one prayed at this hour except you." Abu Musa said: We were delighted by what we heard from the Messenger of Allah (peace be upon him).
Urdu Translation
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے اپنے ان ساتھیوں کے ساتھ جو کشتی میں میرے ساتھ (حبشہ) آئے تھے، بقیعِ بطحان میں قیام کیا، اس وقت نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلممدینہ میں تشریف رکھتے تھے، ہم میں سے کوئی نہ کوئی عشاء کی نماز میں روزانہ باری مقرر کر کے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں حاضر ہوا کرتا تھا۔ اتفاق سے میں اور میرے ایک ساتھی ایک مرتبہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں حاضر ہوئے، آپصلی اللہ علیہ وسلماپنے کسی کام میں مشغول تھے (کسی ملی معاملہ میں آپ اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ گفتگو کر رہے تھے) جس کی وجہ سے نماز میں دیر ہو گئی اور تقریباً آدھی رات گزر گئی، پھر نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمتشریف لائے اور نماز پڑھائی۔ جب نماز پوری کر چکے تو حاضرین سے فرمایا:”اپنی جگہ پر وقار کے ساتھ بیٹھے رہو اور ایک خوش خبری سنو کہ تمہارے سوا دنیا میں کوئی بھی آدمی ایسا نہیں جو اس وقت نماز پڑھتا ہو“یا آپصلی اللہ علیہ وسلمنے یہ فرمایا:”تمہارے سوا اس وقت کسی (امت) نے بھی نماز نہیں پڑھی تھی۔“سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ پس ہم نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے یہ سن کر بہت ہی خوش ہو کر لوٹے۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 375]
