عربی (اصل)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلاَةَ الصُّبْحِ بِالْحُدَيْبِيَةِ فِي إِثْرِ السَّمَاءِ كَانَتْ مِنَ اللَّيْلِ فَلَمَّا انْصَرَفَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ " هَلْ تَدْرُونَ مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ " . قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . قَالَ " قَالَ أَصْبَحَ مِنْ عِبَادِي مُؤْمِنٌ بِي وَكَافِرٌ فَأَمَّا مَنْ قَالَ مُطِرْنَا بِفَضْلِ اللَّهِ وَرَحْمَتِهِ . فَذَلِكَ مُؤْمِنٌ بِي وَكَافِرٌ بِالْكَوْكَبِ وَأَمَّا مَنْ قَالَ مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا . فَذَلِكَ كَافِرٌ بِي مُؤْمِنٌ بِالْكَوْكَبِ " .
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Zayd ibn Khalid al-Juhani (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) led us in the Fajr prayer at Hudaybiyyah following rain that had fallen during the night. When he finished the prayer, he turned to the people and stated: Do you know what your Lord has said? They submitted: Allah and His Messenger know best. He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: (Allah the Exalted said:) Some of My servants have entered the morning as believers in Me, and some as disbelievers. Whoever said 'Rain came to us by the grace and mercy of Allah,' he has believed in Me and disbelieved in the stars. And whoever said 'Rain came because of such-and-such star,' he has disbelieved in Me and believed in the stars.
اردو ترجمہ
حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حدیبیہ کے مقام پر رات کو ہونے والی بارش کے بعد ہمیں صبح کی نماز پڑھائی۔ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے سلام پھیرا تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: کیا تم جانتے ہو تمہارے رب نے کیا فرمایا؟ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اللہ تعالیٰ نے فرمایا:) میرے بندوں میں سے کچھ نے مجھ پر ایمان رکھتے ہوئے صبح کی اور کچھ نے مجھ سے کفر کرتے ہوئے۔ جس نے کہا: ہم پر اللہ کے فضل و رحمت سے بارش ہوئی، وہ مجھ پر ایمان لایا اور ستاروں کا منکر ہوا۔ اور جس نے کہا: فلاں فلاں ستارے کی وجہ سے بارش ہوئی، اس نے مجھ سے کفر کیا اور ستارے پر ایمان لایا۔
