عربی (اصل)
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، أَنَّهُ قَالَ صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلاَةَ الصُّبْحِ بِالْحُدَيْبِيَةِ عَلَى إِثْرِ سَمَاءٍ كَانَتْ مِنَ اللَّيْلَةِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ " هَلْ تَدْرُونَ مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ ". قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ " أَصْبَحَ مِنْ عِبَادِي مُؤْمِنٌ بِي وَكَافِرٌ، فَأَمَّا مَنْ قَالَ مُطِرْنَا بِفَضْلِ اللَّهِ وَرَحْمَتِهِ. فَذَلِكَ مُؤْمِنٌ بِي كَافِرٌ بِالْكَوْكَبِ، وَأَمَّا مَنْ قَالَ بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا. فَذَلِكَ كَافِرٌ بِي مُؤْمِنٌ بِالْكَوْكَبِ ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Zaid bin Khalid al-Juhani (may Allah be well pleased with him) who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) led us in the Fajr prayer at Hudaibiya, and it had rained the previous night. After the prayer, he (blessings and peace of Allah be upon him) turned towards the people and declared: 'Do you know what your Lord has said?' They submitted: 'Allah and His Messenger know best.' He (blessings and peace of Allah be upon him) declared: '(Allah says:) This morning, some of My servants woke as believers and some as disbelievers. He who said it rained by the grace and mercy of Allah is a believer in Me and a disbeliever in the stars. But he who said it rained because of such and such star is a disbeliever in Me and a believer in the stars.'
اردو ترجمہ
حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حدیبیہ میں ہمیں صبح کی نماز پڑھائی۔ رات کو بارش ہو چکی تھی۔ نماز سے فارغ ہو کر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ تمہارے رب نے کیا ارشاد فرمایا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اللہ تعالیٰ نے فرمایا) میرے بندوں نے دو طرح سے صبح کی: ایک مومن اور ایک کافر۔ جس نے کہا کہ اللہ کے فضل و رحمت سے بارش ہوئی وہ مجھ پر ایمان لایا اور ستاروں کا منکر ہوا۔ اور جس نے کہا فلاں ستارے کی وجہ سے بارش ہوئی اس نے میرا انکار کیا اور ستاروں پر ایمان لایا۔
