عربی (اصل)
1538 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قِيلَ يَا رَسُولَ اللهِ مَنْ أَكْرَمُ النَّاسِ قَالَ: أَتْقَاهُمْ فَقَالُوا: لَيْسَ عَنْ هذَا نَسْأَلُكَ قَالَ: فَيُوسُفُ نَبِيُّ اللهِ ابْنُ نَبِيِّ اللهِ ابْنِ نَبِيِّ اللهِ ابْنِ خَلِيلِ اللهِ قَالُوا: لَيْسَ عَنْ هذَا نَسْأَلُكَ قَالَ: فَعَنْ مَعَادِنِ الْعَرَبِ تَسْأَلُونَ خِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الإِسْلاَمِ إِذَا فَقُهُوا
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "If any one of you is invited to a feast, let him attend. If he is fasting, let him pray (supplicate). If he is not fasting, let him eat."
اردو ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے پوچھا: سب سے زیادہ شریف کون ہے؟ حضورصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہو۔“صحابہ نے عرض کیا کہ ہم حضورصلی اللہ علیہ وسلمسے اس کے متعلق نہیں پوچھتے۔ حضورصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”پھر اللہ کے نبی یوسف بن نبی اللہ بن نبی اللہ بن خلیل اللہ (سب سے زیادہ شریف ہیں)۔“صحابہ نے کہا کہ ہم اس کے متعلق بھی نہیں پوچھتے۔ حضورصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اچھا، عرب کے خاندانوں کے متعلق تم پوچھنا چاہتے ہو۔ سنو! جو جاہلیت میں شریف تھے، اسلام میں بھی وہ شریف ہیں جب کہ دین کی سمجھ انہیں آ جائے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفضائل/حدیث: 1538]
