عربی (اصل)
اللَٰهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ، عِبَادَكَ ثَلَاثَ مِرَارٍ
انگریزی ترجمہ
O Allah, protect me from Your punishment on the Day You resurrect Your servants. (three times - said when placing the right hand under the cheek before sleeping)
اردو ترجمہ
”اے اللہ! مجھے اس دن کے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔“(تین مرتبہ)جب آپصلی اللہ علیہ وسلمسونے کا ارادہ فرماتے تو دائیں ہتھیلی کو اپنے رخسار کے نیچے رکھتے اور پھر یہ الفاظ کہتے۔[اسناده حسن، سنن ابي داؤد: 5045، مسنداحمد: 288/6]نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بستر سے اٹھے اور دوبارہ سونے کے لیے آئے تو چادر سے بستر کو تین دفعہ جھاڑ لے، پھر«بِسْمِ اللَّـهِ»کہے، کہیں اس پر کوئی نقصان دہ مخلوق نہ آ کر بیٹھ گئی ہو اور جب لیٹے تو یہی دعا پڑھے۔“[صحيح بخاري: 6320، صحيح مسلم: 2714][مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 114]
