عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنِ الأَعْلَمِ ـ وَهْوَ زِيَادٌ ـ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، أَنَّهُ انْتَهَى إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ رَاكِعٌ، فَرَكَعَ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَى الصَّفِّ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " زَادَكَ اللَّهُ حِرْصًا وَلاَ تَعُدْ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Bakrah (may Allah be well pleased with him) narrates that he reached the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) while he was in bowing. He bowed before reaching the row (and then joined it). When this was mentioned to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), he stated: 'May Allah increase your eagerness, but do not do it again (i.e., do not rush to the prayer).'
اردو ترجمہ
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچے اور آپ رکوع میں تھے۔ انہوں نے صف میں پہنچنے سے پہلے ہی رکوع کر لیا (اور پھر صف میں شامل ہوئے)۔ یہ بات نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو بتائی گئی تو آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ تمہارا شوق اور بڑھائے لیکن دوبارہ ایسا نہ کرنا (یعنی نماز کی طرف دوڑ کر نہ آؤ)۔
