عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلاَنِيِّ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي مَجْلِسٍ فَقَالَ " بَايِعُونِي عَلَى أَنْ لاَ تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلاَ تَسْرِقُوا، وَلاَ تَزْنُوا ". وَقَرَأَ هَذِهِ الآيَةَ كُلَّهَا " فَمَنْ وَفَى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَعُوقِبَ بِهِ، فَهْوَ كَفَّارَتُهُ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا، فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ، إِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ، وَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ ".
انگریزی ترجمہ
Muhammad ibn Yusuf narrated to us, Ibn 'Uyaynah narrated to us, from al-Zuhri, from Abu Idris al-Khawlani, from Hadrat 'Ubadah ibn al-Samit (may Allah be well pleased with him), who said: We were sitting with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) in a gathering when he stated: "Pledge allegiance to me that you will not associate anything with Allah, will not steal, and will not commit fornication." And he recited the entire verse. "Whoever among you fulfills this, his reward is with Allah. And whoever commits any of these sins and is punished for it in this world, then that punishment is an expiation for him. And whoever commits any of these sins and Allah conceals it, then it is up to Allah's will — if He wills, He will forgive him, and if He wills, He will punish him."
اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، ہم سے ابن عیینہ نے بیان کیا، انہوں نے زہری سے، انہوں نے ابو ادریس خولانی سے، انہوں نے حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا، انہوں نے فرمایا: ہم نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک مجلس میں بیٹھے تھے تو آپ نے ارشاد فرمایا: "مجھ سے اس بات پر بیعت کرو کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ گے، چوری نہ کرو گے اور زنا نہ کرو گے۔" اور آپ نے یہ پوری آیت پڑھی۔ "تم میں سے جو شخص وفا کرے تو اس کا اجر اللہ پر ہے۔ اور جو شخص ان میں سے کسی گناہ کا مرتکب ہو اور دنیا میں اسے سزا دے دی جائے تو وہ سزا اس کا کفارہ ہے۔ اور جو شخص ان میں سے کسی گناہ کا مرتکب ہو اور اللہ اسے چھپا لے تو اللہ کی مشیئت ہے، چاہے تو معاف فرما دے اور چاہے تو عذاب دے۔"
