عربی (اصل)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ نُمَيْرٍ كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، - وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي مَجْلِسٍ فَقَالَ " تُبَايِعُونِي عَلَى أَنْ لاَ تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلاَ تَزْنُوا وَلاَ تَسْرِقُوا وَلاَ تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلاَّ بِالْحَقِّ فَمَنْ وَفَى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ وَمَنْ أَصَابَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ فَعُوقِبَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ وَمَنْ أَصَابَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ فَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ إِنْ شَاءَ عَفَا عَنْهُ وَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ubada ibn al-Samit (may Allah be well pleased with him) reported: We were sitting with the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) in a gathering when he stated: 'Pledge allegiance to me that you will not associate anything with Allah, you will not commit adultery, you will not steal, and you will not take any life which Allah has forbidden except with just cause. Whoever among you fulfils (this pledge), his reward is with Allah, and whoever commits any of these (sins) and is punished for it in this world, then that (punishment) is his atonement. And whoever (commits a sin and) Allah conceals it (in this world), then in the Hereafter it is up to Allah — He may forgive him or He may punish him.' So we pledged allegiance to him on this.
اردو ترجمہ
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک مجلس میں بیٹھے تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: "مجھ سے بیعت کرو اس بات پر کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں کرو گے، زنا نہیں کرو گے، چوری نہیں کرو گے، اور جس جان کو اللہ تعالیٰ نے حرام فرمایا ہے اسے ناحق قتل نہیں کرو گے۔ پس تم میں سے جو (اس عہد کو) پورا کرے گا اس کا اجر اللہ تعالیٰ پر ہے، اور جو ان میں سے کوئی (گناہ) کر بیٹھے اور دنیا میں اسے (حد لگا کر) سزا دے دی جائے تو وہ (سزا) اس کے لیے کفارہ ہے، اور جس کے (گناہ) کو اللہ تعالیٰ (دنیا میں) پوشیدہ رکھے تو (آخرت میں) اللہ تعالیٰ کو اختیار ہے، چاہے اسے بخش دے اور چاہے اسے عذاب دے۔" پس ہم نے اس پر بیعت کی۔
