عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَلِمَةً وَقُلْتُ أُخْرَى " مَنْ مَاتَ يَجْعَلُ لِلَّهِ نِدًّا أُدْخِلَ النَّارَ ". وَقُلْتُ أُخْرَى مَنْ مَاتَ لاَ يَجْعَلُ لِلَّهِ نِدًّا أُدْخِلَ الْجَنَّةَ.
انگریزی ترجمہ
Musa ibn Isma'il narrated to us, 'Abd al-Wahid narrated to us, al-A'mash narrated to us, from Shaqiq, from 'Abd Allah (may Allah be well pleased with him), who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said one statement and I said another: (He stated) "Whoever dies while associating partners with Allah will be entered into the Fire." And I said (the other): Whoever dies without associating partners with Allah will be entered into Paradise.
اردو ترجمہ
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، ہم سے عبدالواحد نے بیان کیا، ہم سے اعمش نے بیان کیا، انہوں نے شقیق سے، انہوں نے حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک بات ارشاد فرمائی اور میں نے دوسری کہی: (آپ نے ارشاد فرمایا) "جو شخص مر جائے اس حال میں کہ وہ اللہ کا شریک ٹھہراتا ہو تو وہ دوزخ میں داخل کیا جائے گا۔" اور میں نے (دوسری بات) کہی: جو شخص مر جائے اس حال میں کہ وہ اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو تو وہ جنت میں داخل کیا جائے گا۔
