عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ، يَقُولُ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ، وَسَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَعْطَانِي، ثُمَّ سَأَلْتُهُ فَأَعْطَانِي، ثُمَّ سَأَلْتُهُ فَأَعْطَانِي، ثُمَّ قَالَ " هَذَا الْمَالُ ـ وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ قَالَ لِي يَا حَكِيمُ ـ إِنَّ هَذَا الْمَالَ خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ، فَمَنْ أَخَذَهُ بِطِيبِ نَفْسٍ بُورِكَ لَهُ فِيهِ، وَمَنْ أَخَذَهُ بِإِشْرَافِ نَفْسٍ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ، وَكَانَ كَالَّذِي يَأْكُلُ وَلاَ يَشْبَعُ، وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى ".
انگریزی ترجمہ
Narrated Hadrat Hakim bin Hizam (may Allah be well pleased with him): I asked the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), and he gave me. Then I asked him again, and he gave me. Then I asked him again, and he gave me. Then he stated, "This wealth" — and sometimes Sufyan said he stated: "O Hakim" — "Indeed this wealth is green and sweet. Whoever takes it with contentment of heart will be blessed in it, and whoever takes it with greed will not be blessed in it, and will be like one who eats but is never satisfied. And the upper hand (the giver) is better than the lower hand (the taker).""
اردو ترجمہ
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، کہا میں نے زہری سے سنا فرماتے تھے: مجھے عروہ اور سعید بن مسیب نے خبر دی اور ان سے حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے مانگا تو آپ نے عطا فرمایا، پھر میں نے مانگا تو آپ نے عطا فرمایا، پھر میں نے مانگا تو آپ نے عطا فرمایا، پھر ارشاد فرمایا: یہ مال — اور بعض اوقات سفیان نے کہا: آپ نے فرمایا: اے حکیم! — بے شک یہ مال سبز اور شیریں ہے۔ جو اسے خوشدلی سے لے اس کے لیے اس میں برکت ہو گی اور جو اسے للچ سے لے اس کے لیے اس میں برکت نہیں ہو گی اور وہ اس شخص جیسا ہو گا جو کھاتا ہے اور سیر نہیں ہوتا۔ اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔
