عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ كَانَ الْيَهُودُ يُسَلِّمُونَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُونَ السَّامُ عَلَيْكَ. فَفَطِنَتْ عَائِشَةُ إِلَى قَوْلِهِمْ فَقَالَتْ عَلَيْكُمُ السَّامُ وَاللَّعْنَةُ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَهْلاً يَا عَائِشَةُ، إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الأَمْرِ كُلِّهِ ". فَقَالَتْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَوَلَمْ تَسْمَعْ مَا يَقُولُونَ قَالَ " أَوَلَمْ تَسْمَعِي أَنِّي أَرُدُّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ فَأَقُولُ وَعَلَيْكُمْ ".
انگریزی ترجمہ
Narrated Umm al-Mu'minin Hadrat ' Aisha (may Allah be well pleased with her): The Jews used to greet the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) by saying, "As-Samu 'alayka" (death be upon you). Hadrat 'Aisha understood their words and said, "Upon you be death and the curse!" The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "Be calm, O Hadrat 'Aisha! Indeed, Allah loves gentleness in all matters." She submitted, "O the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) of Allah, did you not hear what they said?" He stated, "Did you not hear that I respond to them by saying 'Wa 'alaykum' (and upon you too)?""
اردو ترجمہ
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام نے بیان کیا، کہا ہمیں معمر نے خبر دی، ان سے زہری نے، ان سے عروہ نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ یہود نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کرتے تھے اور کہتے تھے: اَلسَّامُ عَلَیْکَ (تم پر موت ہو)۔ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ان کی بات سمجھ لی اور فرمایا: تم پر موت اور لعنت ہو۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ٹھہرو حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ! بے شک اللہ ہر معاملے میں نرمی پسند فرماتا ہے۔ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! آپ نے نہیں سنا وہ کیا کہتے ہیں؟ ارشاد فرمایا: کیا تم نے نہیں سنا کہ میں انہیں جواب دے دیتا ہوں اور کہتا ہوں: وَعَلَیْکُمْ (اور تم پر بھی)۔
