عربی (اصل)
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ لَمْ أَرَ شَيْئًا أَشْبَهَ بِاللَّمَمِ مِنْ قَوْلِ أَبِي هُرَيْرَةَ. حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَا رَأَيْتُ شَيْئًا أَشْبَهَ بِاللَّمَمِ مِمَّا قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَى ابْنِ آدَمَ حَظَّهُ مِنَ الزِّنَا، أَدْرَكَ ذَلِكَ لاَ مَحَالَةَ، فَزِنَا الْعَيْنِ النَّظَرُ، وَزِنَا اللِّسَانِ الْمَنْطِقُ، وَالنَّفْسُ تَمَنَّى وَتَشْتَهِي، وَالْفَرْجُ يُصَدِّقُ ذَلِكَ كُلَّهُ وَيُكَذِّبُهُ ".
انگریزی ترجمہ
Narrated Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both): I have not seen a thing resembling 'lamam' (minor sins) than what Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) narrated from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) who stated, "Allah has written for the son of Adam his share of zina (adultery) which he will inevitably commit. The zina of the eyes is looking, and the zina of the tongue is speaking. The self wishes and desires, and the private parts confirm or deny that.
اردو ترجمہ
ہم سے حمیدی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، ان سے ابن طاؤس نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بیان کیا کہ میں نے لمم (چھوٹے گناہ) سے مشابہ کوئی چیز نہیں دیکھی سوائے اس بات کے جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کی۔ مجھ سے محمود نے بیان کیا، کہا ہمیں عبدالرزاق نے خبر دی، ہمیں معمر نے ابن طاؤس سے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بیان کیا کہ میں نے لمم سے مشابہ کوئی چیز نہیں دیکھی سوائے اس کے جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ابن آدم پر زنا کا حصہ لکھ دیا ہے، وہ اسے ضرور پائے گا۔ آنکھ کا زنا دیکھنا ہے اور زبان کا زنا بولنا ہے۔ نفس آرزو اور خواہش کرتا ہے اور شرمگاہ اسے سچ کرتی ہے یا جھٹلاتی ہے۔
