عربی (اصل)
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي الرِّجَالِ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أُمَّهُ، عَمْرَةَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ تَقُولُ سَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَوْتَ خُصُومٍ بِالْبَابِ عَالِيَةٍ أَصْوَاتُهُمَا، وَإِذَا أَحَدُهُمَا يَسْتَوْضِعُ الآخَرَ، وَيَسْتَرْفِقُهُ فِي شَىْءٍ وَهْوَ يَقُولُ وَاللَّهِ لاَ أَفْعَلُ. فَخَرَجَ عَلَيْهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَيْنَ الْمُتَأَلِّي عَلَى اللَّهِ لاَ يَفْعَلُ الْمَعْرُوفَ ". فَقَالَ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَهُ أَىُّ ذَلِكَ أَحَبَّ.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her): The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) heard the loud voices of disputants at the door. One of them was asking the other for a reduction and requesting leniency regarding something, and the other was saying: 'By Allah, I will not do it!' The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) came out to them and stated: 'Where is the one who swears by Allah that he will not do good?' He submitted: 'I am (that person), O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! And he may have whichever of the two options he prefers.'
اردو ترجمہ
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، کہا مجھ سے میرے بھائی نے بیان کیا، سلیمان سے، یحییٰ بن سعید سے، ابو الرجال محمد بن عبدالرحمٰن سے، ان کی والدہ عمرہ بنت عبدالرحمٰن نے فرمایا کہ انہوں نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو فرماتے سنا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دروازے پر جھگڑا کرنے والوں کی اونچی آوازیں سنیں۔ ان میں سے ایک دوسرے سے کمی اور نرمی کی درخواست کر رہا تھا اور وہ کہہ رہا تھا: اللہ کی قسم میں نہیں کروں گا۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: وہ کون ہے جو اللہ کی قسم کھاتا ہے کہ نیکی نہیں کرے گا؟ اس نے عرض کیا: میں ہوں، یا رسول اللہ! اور جو وہ چاہے اس کے لیے ہے۔
