عربی (اصل)
حَدَّثَنَا ابْنُ سَلاَمٍ، أَخْبَرَنَا الْفَزَارِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، قَالَ حَدَّثَنِي ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَأَى شَيْخًا يُهَادَى بَيْنَ ابْنَيْهِ قَالَ " مَا بَالُ هَذَا ". قَالُوا نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ. قَالَ " إِنَّ اللَّهَ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ لَغَنِيٌّ ". وَأَمَرَهُ أَنْ يَرْكَبَ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) narrates that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) saw an elderly man walking supported by his two sons. He (blessings and peace of Allah be upon him) inquired: 'What is the matter with this man?' The people submitted: 'He has vowed to walk (to the Ka'bah).' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Allah the Exalted is absolutely free of any need for this man to torment himself.' He then commanded him to ride.
اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک بوڑھے شخص کو دیکھا جو اپنے دو بیٹوں کا سہارا لیے چل رہا تھا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ان صاحب کا کیا حال ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: انہوں نے (کعبہ تک) پیدل چلنے کی منت مانی ہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اس سے بالکل بےنیاز ہے کہ یہ اپنے آپ کو تکلیف میں ڈالیں۔ پھر آپ نے انہیں سواری پر سوار ہونے کا حکم عطا فرمایا۔
