عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ الْعَبَّاسَ ـ رضى الله عنه ـ اسْتَأْذَنَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم لِيَبِيتَ بِمَكَّةَ لَيَالِيَ مِنًى، مِنْ أَجْلِ سِقَايَتِهِ، فَأَذِنَ لَهُ. تَابَعَهُ أَبُو أُسَامَةَ وَعُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ وَأَبُو ضَمْرَةَ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat 'Abdullah bin 'Umar (may Allah be well pleased with them both) that Hadrat 'Abbas (may Allah be well pleased with him) sought the permission of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) to stay at Makkah during the nights of Mina in order to provide water to the pilgrims, so the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) granted him permission. Abu Hadrat Usama, 'Uqbah bin Khalid and Abu Damrah also corroborated this narration.
اردو ترجمہ
اور ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے نافع نے بیان کیا اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے منیٰ کی راتوں میں (حاجیوں) کو پانی پلانے کے لیے مکہ میں رہنے کی اجازت چاہی تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اجازت مرحمت فرما دی۔ اس روایت کی متابعت محمد بن عبداللہ کے ساتھ ابواسامہ، عقبہ بن خالد اور ابوضمرہ نے کی ہے۔
