Arabic (Original)
415 صحيح حديث جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةٍ فَأَبْطَأَ بي جَمَلِي وَأَعْيَا، فَأَتَى عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: جَابِرٌ فَقُلْتُ: نَعَمْ قَالَ: مَا شَأْنُكَ قُلْتُ: أَبْطَأَ عَلَيَّ جَمَلِي وَأَعْيَا وَقَدِمْتُ بِالْغَدَاةِ فَجِئْنَا إِلَى الْمَسْجِدِ فَوَجَدْتُهُ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ، قَالَ: الآنَ قَدِمْتَ قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ: فَدَعْ جَمَلَكَ وَادْخُلْ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ فَدَخَلْتُ فَصَلَّيْتُ
English Translation
Narrated Jabir ibn Abdullah: I was with the Prophet (peace be upon him), and when the time for Dhuhr prayer came, he prayed two rak'ahs (the sunnah before Dhuhr).
Urdu Translation
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ میں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ ایک غزوہ (ذات الرقاع یا تبوک) میں تھا، میرا اونٹ تھک کر سست ہو گیا، اتنے میں میرے پاس نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمتشریف لائے اور فرمایا:”جابر!“میں نے عرض کیا: حضور! حاضر ہوں، فرمایا:”کیا بات ہوئی؟“میں نے کہا کہ میرا اونٹ تھک کر سست ہو گیا ہے، چلتا ہی نہیں، اس لیے میں پیچھے رہ گیا ہوں، میں دوسرے دن صبح کو پہنچا، پھر ہم مسجد آئے تو نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلممسجد کے دروازے پر ملے، آپ نے دریافت فرمایا:”کیا ابھی آئے ہو؟“میں نے عرض کیا کہ جی ہاں، فرمایا:”پھر اپنا اونٹ چھوڑ دے اور مسجد میں جا کے دو رکعت نماز پڑھ۔“میں اندر گیا اور نماز پڑھی۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 415]
