English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "We have more right to doubt than Ibrahim when he said: 'My Lord, show me how You give life to the dead.' Allah said: 'Have you not believed?' He said: 'Yes, but I ask in order that my heart may be at rest.' (Quran 2:260) And may Allah have mercy on Lut — he relied on a mighty support. Had I stayed in prison as long as Yusuf, I would have accepted the invitation (of the king)."
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”(ابراہیم علیہ السلام نے جو سوال کیا وہ شک کی وجہ سے نہ تھا، اگر ان کو شک ہوتا تو) ہمیں ابراہیم علیہ السلام سے زیادہ شک ہونا چاہیے تھا جب انھوں نے کہا کہ”اے میرے رب! مجھے دکھا تو مردوں کو کیسے زندہ کرے گا؟ (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا:”کیا تمہیں ایمان (یقین) نہیں؟ جواب دیا کہ ایمان (یقین) تو ہے لیکن میرے دل کی تسلی ہو جائے گی“(جو آنکھ سے دیکھ کر ہوتی ہے) اور اللہ تعالیٰ لوط علیہ السلام پر رحم کرے وہ زبردست رکن (یعنی اللہ تعالیٰ) کی پناہ لیتے تھے اور اگر میں اتنی مدت تک قید خانے میں رہتا جتنی مدت یوسف علیہ السلام رہے تو میں (آزادی دینے کے لیے) بلانے والے کے پاس فوراً چلا جاتا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1419]
