Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَثَلُ مَا بَعَثَنِي اللَّهُ بِهِ مِنَ الْهُدَى وَالْعِلْمِ كَمَثَلِ الْغَيْثِ الْكَثِيرِ أَصَابَ أَرْضًا، فَكَانَ مِنْهَا نَقِيَّةٌ قَبِلَتِ الْمَاءَ، فَأَنْبَتَتِ الْكَلأَ وَالْعُشْبَ الْكَثِيرَ، وَكَانَتْ مِنْهَا أَجَادِبُ أَمْسَكَتِ الْمَاءَ، فَنَفَعَ اللَّهُ بِهَا النَّاسَ، فَشَرِبُوا وَسَقَوْا وَزَرَعُوا، وَأَصَابَتْ مِنْهَا طَائِفَةً أُخْرَى، إِنَّمَا هِيَ قِيعَانٌ لاَ تُمْسِكُ مَاءً، وَلاَ تُنْبِتُ كَلأً، فَذَلِكَ مَثَلُ مَنْ فَقِهَ فِي دِينِ اللَّهِ وَنَفَعَهُ مَا بَعَثَنِي اللَّهُ بِهِ، فَعَلِمَ وَعَلَّمَ، وَمَثَلُ مَنْ لَمْ يَرْفَعْ بِذَلِكَ رَأْسًا، وَلَمْ يَقْبَلْ هُدَى اللَّهِ الَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ ". قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ إِسْحَاقُ وَكَانَ مِنْهَا طَائِفَةٌ قَيَّلَتِ الْمَاءَ. قَاعٌ يَعْلُوهُ الْمَاءُ، وَالصَّفْصَفُ الْمُسْتَوِي مِنَ الأَرْضِ.
English Translation
Hadrat Abu Musa (may Allah be well pleased with him) narrates that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: The likeness of the guidance and knowledge with which Allah the Exalted has sent me is that of abundant rain which falls upon the earth. Some of it is fertile soil that absorbs the water and brings forth much vegetation and grass. Some of it is hard land that holds the water, and Allah benefits the people through it — they drink from it, give their animals to drink, and irrigate their crops. And some of it falls on barren land that neither holds water nor brings forth vegetation. This is the likeness of the one who gains understanding of the religion of Allah and benefits from what Allah has sent me with — he learns and teaches. And the likeness of the one who pays no heed and does not accept the guidance of Allah with which I have been sent.
Urdu Translation
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھے جس ہدایت اور علم کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے اس کی مثال اس زبردست بارش کی سی ہے جو زمین پر خوب برسے۔ بعض زمین صاف ہوتی ہے، وہ پانی جذب کر لیتی ہے اور کثرت سے سبزہ اور گھاس اگاتی ہے۔ بعض سخت زمین ہوتی ہے جو پانی کو روک لیتی ہے، اللہ تعالیٰ لوگوں کو اس سے نفع پہنچاتا ہے، وہ اسے پیتے ہیں، جانوروں کو پلاتے ہیں اور کھیتی کو سیراب کرتے ہیں۔ اور بعض زمین بالکل چٹیل ہوتی ہے جو نہ پانی روکتی ہے نہ سبزہ اگاتی ہے۔ یہ اس شخص کی مثال ہے جس نے دین کی سمجھ حاصل کی اور اللہ نے مجھے جو کچھ دے کر بھیجا ہے اس سے فائدہ اٹھایا، خود بھی سیکھا اور دوسروں کو بھی سکھایا۔ اور اس شخص کی مثال جس نے اس کی طرف کوئی توجہ نہ کی اور اللہ کی اس ہدایت کو قبول نہ کیا جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں۔
