Arabic (Original)
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي مُوسَى ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ فَكُنَّا إِذَا عَلَوْنَا كَبَّرْنَا فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَيُّهَا النَّاسُ ارْبَعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ، فَإِنَّكُمْ لاَ تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلاَ غَائِبًا، وَلَكِنْ تَدْعُونَ سَمِيعًا بَصِيرًا ". ثُمَّ أَتَى عَلَىَّ وَأَنَا أَقُولُ فِي نَفْسِي لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ. فَقَالَ " يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ قُلْ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ فَإِنَّهَا. كَنْزٌ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ ". أَوْ قَالَ " أَلاَ أَدُلُّكَ عَلَى كَلِمَةٍ هِيَ كَنْزٌ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ، لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ ".
English Translation
Narrated Hadrat Abu Musa (may Allah be well pleased with him): We were with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) on a journey. When we ascended high ground, we used to say Takbir (Allahu Akbar). The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "O people, be gentle with yourselves, for you are not calling upon one who is deaf or absent, rather you are calling upon the All-Hearing, the All-Seeing." Then he passed by me while I was saying in my heart 'La hawla wa la quwwata illa billah' (There is no might and no power except with Allah). He stated, "O 'Abdullah bin Qais, say 'La hawla wa la quwwata illa billah,' for it is a treasure from the treasures of Paradise." Or he stated, "Shall I not guide you to a word that is a treasure from the treasures of Paradise: La hawla wa la quwwata illa billah (There is no might and no power except with Allah).""
Urdu Translation
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے ایوب نے، ان سے ابوعثمان نے اور ان سے حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے۔ جب ہم بلندی پر چڑھتے تو تکبیر کہتے۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگو! اپنے آپ پر نرمی کرو، تم نہ کسی بہرے کو پکار رہے ہو نہ کسی غائب کو، بلکہ تم سب کچھ سننے والے سب کچھ دیکھنے والے کو پکار رہے ہو۔ پھر آپ میرے پاس سے گزرے اور میں اپنے دل میں لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ کہہ رہا تھا۔ ارشاد فرمایا: اے عبداللہ بن قیس! لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ کہو کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔ یا ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں ایسے کلمے نہ بتاؤں جو جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ۔
