Arabic (Original)
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَجَعَلَ النَّاسُ يَجْهَرُونَ بِالتَّكْبِيرِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ ارْبَعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ إِنَّكُمْ لَا تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلَا غَائِبًا إِنَّكُمْ تَدْعُونَ سَمِيعًا بَصِيرًا وَهُوَ مَعَكُمْ وَالَّذِي تَدْعُونَهُ أَقْرَبُ إِلَى أَحَدِكُمْ مِنْ عُنُقِ رَاحِلَتِهِ» قَالَ أَبُو مُوسَى: وَأَنَا خَلْفَهُ أَقُولُ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ فِي نَفْسِي فَقَالَ: «يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟» فَقُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ»
English Translation
Hadrat Abu Musa al-Ash‘ari said:Once when we accompanied God’s messenger on a journey and the people began to say aloud, “God is most great”, he said, “Restrain yourselves, people; you are not supplicating one who is deaf or absent, but are supplicating One who hears, sees and is with you. He whom you are supplicating is nearer to each of you than the neck of his riding-beast.” Hadrat Abu Musa said: I was behind him saying within myself, “There is no might and no power except in God,” and he said, “‘Abdallah b. Qais,* would you like me to guide you to one of the treasures of paradise?” On my replying that I certainly would, he said that it was, “There is no might and no power except in God.” *This is Hadrat Abu Musa’s name and his father's name. He is most commonly known by his kunya. and nisba as given at the beginning of the tradition. (Bukhari and Muslim.)
Urdu Translation
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے۔ لوگ بلند آواز سے اللہ اکبر کہنے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! اپنے اوپر نرمی کرو، تم کسی بہرے اور غائب کو نہیں پکار رہے۔ بے شک تم سننے والے، دیکھنے والے کو پکار رہے ہو اور وہ تمہارے ساتھ ہے۔ اور جسے تم پکارتے ہو وہ تم میں سے ہر ایک سے اس کی سواری کی گردن سے بھی زیادہ قریب ہے۔ حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں: میں آپ کے پیچھے تھا اور دل میں لا حول ولا قوۃ الا باللہ کہہ رہا تھا۔ تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عبد اللہ بن قیس! کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ نہ بتاؤں؟ میں نے عرض کیا: ضرور بتائیں یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لا حول ولا قوۃ الا باللہ (یعنی اللہ کے بغیر نہ کوئی طاقت ہے نہ قوت)۔ (بخاری و مسلم)
