Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ، وَفِتْنَةِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ، وَشَرِّ فِتْنَةِ الْغِنَى، وَشَرِّ فِتْنَةِ الْفَقْرِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، اللَّهُمَّ اغْسِلْ قَلْبِي بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّ قَلْبِي مِنَ الْخَطَايَا، كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ، وَبَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَاىَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ ".
English Translation
Narrated Umm al-Mu'minin Hadrat ' Aisha (may Allah be well pleased with her): The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) used to state, "O Allah, I seek refuge with You from the tribulation of Hell and the punishment of Hell, from the tribulation of the grave and the punishment of the grave, from the evil of the tribulation of wealth and the evil of the tribulation of poverty. O Allah, I seek refuge with You from the evil of the tribulation of the Antichrist (Dajjal). O Allah, wash my heart with the water of snow and hail, and purify my heart from sins as You purified the white garment from filth, and distance me from my sins as far as You have distanced the East from the West. O Allah, I seek refuge with You from laziness, sin, and debt.""
Urdu Translation
ہم سے محمد نے بیان کیا، کہا ہمیں حضرت ابومعاویہ نے خبر دی، کہا ہمیں ہشام بن عروہ نے خبر دی، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں جہنم کے فتنے اور جہنم کے عذاب سے، قبر کے فتنے اور قبر کے عذاب سے، دولت کے فتنے کے شر سے اور غریبی کے فتنے کے شر سے۔ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کے فتنے کے شر سے۔ اے اللہ! میرے دل کو برف اور اولوں کے پانی سے دھو دے اور میرے دل کو خطاؤں سے ایسے صاف کر دے جیسے تو نے سفید کپڑے کو میل سے صاف کیا ہے اور میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اتنا فاصلہ فرما دے جتنا تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان فاصلہ رکھا ہے۔ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سستی، گناہ اور قرض سے۔
