Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مَطَرُ بْنُ الْفَضْلِ، قَالَ حَدَّثَنَا رَوْحٌ، قَالَ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَنْقُلُ مَعَهُمُ الْحِجَارَةَ لِلْكَعْبَةِ وَعَلَيْهِ إِزَارُهُ. فَقَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ عَمُّهُ يَا ابْنَ أَخِي، لَوْ حَلَلْتَ إِزَارَكَ فَجَعَلْتَ عَلَى مَنْكِبَيْكَ دُونَ الْحِجَارَةِ. قَالَ فَحَلَّهُ فَجَعَلَهُ عَلَى مَنْكِبَيْهِ، فَسَقَطَ مَغْشِيًّا عَلَيْهِ، فَمَا رُئِيَ بَعْدَ ذَلِكَ عُرْيَانًا صلى الله عليه وسلم.
English Translation
It is narrated from Hadrat Jabir bin Abdullah (may Allah be well pleased with them both) who reported that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) was carrying stones with the people (of Makkah) for the (construction of the) Ka'bah, and he was wearing his lower garment. His uncle Hadrat Abbas (may Allah be well pleased with him) said to him, 'O my nephew! If only you would untie your lower garment and place it on your shoulders beneath the stones.' So he untied it and placed it on his shoulders, whereupon he fell unconscious. After that, he (blessings and peace of Allah be upon him) was never seen unclothed.
Urdu Translation
ہم سے مطر بن فضل نے بیان کیا، کہا ہم سے روح بن عبادہ نے بیان کیا، کہا ہم سے زکریا بن اسحاق نے بیان کیا، کہا ہم سے عمرو بن دینار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بیان کیا، انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو بیان کرتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم (نبوت سے پہلے) اہل مکہ کے ساتھ کعبہ شریف کی تعمیر کے لیے پتھر ڈھو رہے تھے اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تہبند باندھے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے چچا حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا بھتیجے! کاش تم اپنا تہبند کھول کر پتھروں کے نیچے اپنے کندھوں پر رکھ لو (تاکہ آسانی ہو)۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے تہبند کھول کر کندھوں پر رکھ لیا، اتنے میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر غشی طاری ہو گئی اور گر پڑے۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کبھی ننگے نہیں دیکھے گئے۔
