Arabic (Original)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " صَلاَةُ أَحَدِكُمْ فِي جَمَاعَةٍ تَزِيدُ عَلَى صَلاَتِهِ فِي سُوقِهِ وَبَيْتِهِ بِضْعًا وَعِشْرِينَ دَرَجَةً، وَذَلِكَ بِأَنَّهُ إِذَا تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ، لاَ يُرِيدُ إِلاَّ الصَّلاَةَ، لاَ يَنْهَزُهُ إِلاَّ الصَّلاَةُ، لَمْ يَخْطُ خَطْوَةً إِلاَّ رُفِعَ بِهَا دَرَجَةً، أَوْ حُطَّتْ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةٌ، وَالْمَلاَئِكَةُ تُصَلِّي عَلَى أَحَدِكُمْ مَا دَامَ فِي مُصَلاَّهُ الَّذِي يُصَلِّي فِيهِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ، مَا لَمْ يُحْدِثْ فِيهِ، مَا لَمْ يُؤْذِ فِيهِ ". وَقَالَ " أَحَدُكُمْ فِي صَلاَةٍ مَا كَانَتِ الصَّلاَةُ تَحْبِسُهُ ".
English Translation
It is narrated from Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) declared: The congregational prayer of any one of you exceeds his prayer in his marketplace or his home by over twenty degrees. This is because when he performs ablution well, then comes to the mosque with no purpose other than prayer and nothing drives him except prayer, then with every step he takes, one degree is raised for him or one sin is forgiven. And the angels continue to pray for any one of you as long as he remains in his place of prayer where he offered the prayer, saying: O Allah, send blessings upon him; O Allah, have mercy upon him -- so long as he does not break his ablution or cause harm therein. And he declared: One of you remains in prayer as long as the prayer keeps him (waiting for it).
Urdu Translation
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کسی کی نماز باجماعت اس کی نماز سے جو وہ اپنے بازار یا گھر میں پڑھتا ہے بیس سے زائد درجے فضیلت رکھتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب وہ اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر مسجد میں صرف نماز کے ارادے سے آتا ہے اور نماز کے سوا کوئی اور چیز اسے نہیں لاتی، تو جو بھی قدم وہ اٹھاتا ہے اس سے اس کا ایک درجہ بلند کیا جاتا ہے، یا اس سے ایک گناہ معاف ہوتا ہے۔ اور جب تک تم میں سے کوئی شخص اپنے مصلے پر بیٹھا رہتا ہے جہاں اس نے نماز ادا کی ہے، فرشتے اس کے لیے برابر دعا کرتے رہتے ہیں: اے اللہ! اس پر رحمت بھیج، اے اللہ! اس پر رحم فرما، جب تک وہ اس جگہ حدث نہ کرے یا تکلیف نہ دے۔ اور ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی شخص جب تک نماز کے انتظار میں بیٹھا رہے اسی نماز میں شمار ہوتا ہے۔
