Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ، وَلأَهْلِ الشَّأْمِ الْجُحْفَةَ، وَلأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ الْمَنَازِلِ، وَلأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ، فَهُنَّ لَهُنَّ وَلِمَنْ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِنَّ، لِمَنْ كَانَ يُرِيدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، فَمَنْ كَانَ دُونَهُنَّ فَمُهَلُّهُ مِنْ أَهْلِهِ، وَكَذَاكَ حَتَّى أَهْلُ مَكَّةَ يُهِلُّونَ مِنْهَا.
English Translation
It is narrated by Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) fixed Dhul Hulaifa as the Miqat for the people of Madinah, al-Juhfa for the people of Sham, Qarn al-Manazil for the people of Najd, and Yalamlam for the people of Yemen. These Mawaqit are for those living in those places and also for those who come through those places intending Hajj or Umra. Whoever resides within these Mawaqit should assume Ihram from his own dwelling place, and similarly the people of Makkah should assume Ihram from Makkah.
Urdu Translation
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے عمرو بن دینار نے، ان سے طاؤس نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ منورہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ، شام والوں کے لیے جحفہ، نجد والوں کے لیے قرن المنازل اور یمن والوں کے لیے یلملم میقات مقرر فرمایا۔ یہ میقات ان مقامات کے رہنے والوں کے لیے ہیں اور ان لوگوں کے لیے بھی جو ان مقامات سے گزر کر آئیں اور حج یا عمرہ کا ارادہ رکھتے ہوں۔ لیکن جو لوگ میقات کے اندر رہتے ہوں تو وہ اپنے مقام ہی سے احرام باندھیں، اسی طرح مکہ مکرمہ کے لوگ مکہ ہی سے احرام باندھیں۔
