العربية (الأصل)
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ، بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ وَزَادَ قَالَتْ وَلَوْ كَانَ مُحَمَّدٌ صلى الله عليه وسلم كَاتِمًا شَيْئًا مِمَّا أُنْزِلَ عَلَيْهِ لَكَتَمَ هَذِهِ الآيَةَ { وَإِذْ تَقُولُ لِلَّذِي أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَأَنْعَمْتَ عَلَيْهِ أَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَاتَّقِ اللَّهَ وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا اللَّهُ مُبْدِيهِ وَتَخْشَى النَّاسَ وَاللَّهُ أَحَقُّ أَنْ تَخْشَاهُ}
الترجمة الإنجليزية
Dawud reported the same hadith through another chain as narrated above by Ibn 'Ulayya, with the addition that (Hadrat ' A'isha, may Allah be well pleased with her) said: If Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him) were to conceal anything that was revealed to him, he would have certainly concealed this verse: 'And when you said to him on whom Allah had conferred favour and you too had conferred favour: Keep your wife to yourself and fear Allah, and you were concealing in your heart that which Allah was going to disclose, and you were fearing people whereas Allah has more right that you should fear Him.'
الترجمة الأردية
(اسماعیل کے بجائے) عبد الوہاب نے کہا: ہمیں داود نے اسی طرح حدیث سنائی (اسماعیل بن ابراہیم) ابن علیہ سے بیان کی اور اس میں اضافہ کیا کہ (حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے) فرمایا: اگر محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کسی ایک چیز کو جو آپ پر نازل کی گئی چھپانے والے ہوتے، تو آپ یہ آیت چھپا لیتے: ''اور جب آپ اس شخص سے کہہ رہے تھے جس پر اللہ نے انعام فرمایا اور آپ نے (بھی) انعام فرمایا کہ اپنی بیوی کو اپنے پاس روکے رکھو اور اللہ سے ڈرو اور آپ اپنے جی میں وہ بات چھپا رہے تھے جسے اللہ ظاہر کرنا چاہتا تھا، آپ لوگوں (کے طعن و تشنیع) سے ڈر رہے تھے حالانکہ اللہ زیادہ حق رکھتا ہے کہ آپ اس سے ڈریں۔''
