العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُ مَا بَعَثَنِي اللَّهُ بِهِ كَمَثَلِ رَجُلٍ أَتَى قَوْمًا فَقَالَ يَا قَوْمِ إِنِّي رَأَيْتُ الْجَيْشَ بِعَيْنَىَّ، وَإِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْعُرْيَانُ فَالنَّجَاءَ. فَأَطَاعَهُ طَائِفَةٌ مِنْ قَوْمِهِ فَأَدْلَجُوا، فَانْطَلَقُوا عَلَى مَهَلِهِمْ فَنَجَوْا، وَكَذَّبَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ فَأَصْبَحُوا مَكَانَهُمْ، فَصَبَّحَهُمُ الْجَيْشُ، فَأَهْلَكَهُمْ وَاجْتَاحَهُمْ، فَذَلِكَ مَثَلُ مَنْ أَطَاعَنِي، فَاتَّبَعَ مَا جِئْتُ بِهِ، وَمَثَلُ مَنْ عَصَانِي وَكَذَّبَ بِمَا جِئْتُ بِهِ مِنَ الْحَقِّ ".
الترجمة الإنجليزية
Abu Kurayb Muhammad bin al-Ala' narrated to us, he said Abu Hadrat Usamah narrated to us, from Burayd, from Abu Burdah, from Hadrat Abu Musa al-Ash'ari (may Allah be well pleased with him), who narrated that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) declared: "My parable and the parable of the message with which Allah the Exalted has sent me is like that of a man who came to a people and said, 'O my people! I have seen an army with my own eyes, and I am the bare warner, so save yourselves!' A group of his people obeyed him and departed in the early part of the night, travelling at a steady pace, and they were saved. Another group among them rejected him and remained in their place, and in the morning the army descended upon them and destroyed and annihilated them. This is the parable of the one who obeys me and follows what I have brought, and the parable of the one who disobeys me and rejects the truth I have brought."
الترجمة الأردية
ہم سے ابوکریب محمد بن علاء نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا، ان سے برید نے، ان سے حضرت ابوبردہ نے اور ان سے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "میری اور جس دعوت کے ساتھ مجھے اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا ہے اس کی مثال ایسے شخص کی ہے جو کسی قوم کے پاس آئے اور کہے: اے میری قوم! میں نے اپنی آنکھوں سے ایک لشکر دیکھا ہے اور میں برہنہ ڈرانے والا ہوں، پس اپنی حفاظت کرو۔ چنانچہ اس قوم کے ایک گروہ نے بات مان لی اور رات کے اول حصے میں چل پڑے اور آہستہ آہستہ نکل گئے، پس وہ نجات پا گئے۔ اور ان کے ایک گروہ نے اسے جھٹلایا اور اپنی جگہ ٹھہرے رہے، پھر صبح سویرے لشکر نے ان پر حملہ کر دیا اور انہیں ہلاک و برباد کر ڈالا۔ یہ اس شخص کی مثال ہے جو میری اطاعت کرے اور جو میں لے کر آیا ہوں اس کی پیروی کرے، اور اس شخص کی مثال ہے جو میری نافرمانی کرے اور جو حق میں لے کر آیا ہوں اسے جھٹلائے۔"
