العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ يَوْمًا فَصَلَّى عَلَى أَهْلِ أُحُدٍ صَلاَتَهُ عَلَى الْمَيِّتِ، ثُمَّ انْصَرَفَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ " إِنِّي فَرَطٌ لَكُمْ، وَأَنَا شَهِيدٌ عَلَيْكُمْ، وَإِنِّي وَاللَّهِ لأَنْظُرُ إِلَى حَوْضِي الآنَ، وَإِنِّي أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الأَرْضِ ـ أَوْ مَفَاتِيحَ الأَرْضِ ـ وَإِنِّي وَاللَّهِ مَا أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تُشْرِكُوا بَعْدِي، وَلَكِنْ أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تَنَافَسُوا فِيهَا ".
الترجمة الإنجليزية
'Amr ibn Khalid narrated to us, al-Layth narrated to us, from Yazid, from Abu al-Khayr, from 'Uqbah (may Allah be well pleased with him), that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) went out one day and offered the funeral prayer for the martyrs of Uhud as one prays over the deceased, then he came to the pulpit and stated: "Indeed, I am your predecessor and I am a witness over you. By Allah, I am looking at my Pool right now. And indeed, I have been given the keys to the treasures of the earth — or he said: the keys of the earth — and by Allah, I do not fear for you that you will commit polytheism after me, but I fear for you that you will compete with one another for the worldly things."
الترجمة الأردية
ہم سے عمرو بن خالد نے بیان کیا، ہم سے لیث نے بیان کیا، انہوں نے یزید سے، انہوں نے ابوالخیر سے، انہوں نے حضرت عقبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ایک دن باہر تشریف لائے اور اُحد کے شہداء پر نمازِ جنازہ پڑھی جیسے میت پر نماز پڑھتے ہیں، پھر منبر کی طرف تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: "بے شک میں تمہارا پیش رو ہوں اور میں تم پر گواہ ہوں، اور اللہ کی قسم! میں اس وقت اپنے حوض کو دیکھ رہا ہوں، اور بے شک مجھے زمین کے خزانوں کی چابیاں ـ یا فرمایا زمین کی چابیاں ـ عطا کی گئی ہیں، اور اللہ کی قسم! مجھے تمہارے بارے میں یہ خوف نہیں کہ تم میرے بعد شرک کرو گے، لیکن مجھے تمہارے بارے میں یہ خوف ہے کہ تم دنیا میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرو گے۔"
