العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ يَوْمًا فَصَلَّى عَلَى أَهْلِ أُحُدٍ صَلاَتَهُ عَلَى الْمَيِّتِ، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ " إِنِّي فَرَطُكُمْ وَأَنَا شَهِيدٌ عَلَيْكُمْ، وَإِنِّي وَاللَّهِ لأَنْظُرُ إِلَى حَوْضِي الآنَ، وَإِنِّي قَدْ أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الأَرْضِ ـ أَوْ مَفَاتِيحَ الأَرْضِ ـ وَإِنِّي وَاللَّهِ مَا أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تُشْرِكُوا بَعْدِي، وَلَكِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تَنَافَسُوا فِيهَا ".
الترجمة الإنجليزية
Narrated Hadrat 'Uqba bin 'Amir (may Allah be well pleased with him): Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) went out one day and offered the funeral prayer for the martyrs of Uhud as he would for the deceased. Then he proceeded to the pulpit and stated, "I am your predecessor and a witness over you. By Allah, I can see my Hawd (Pond) right now. I have been given the keys of the treasures of the earth — or he said: the keys of the earth. By Allah, I do not fear that you will associate partners with Allah after me, but I fear that you will compete with one another for worldly gains.""
الترجمة الأردية
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا، ان سے یزید بن ابی حبیب نے، ان سے ابوالخیر نے اور ان سے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ایک دن باہر تشریف لائے اور احد کے شہداء پر نماز جنازہ پڑھی جیسے میت پر نماز پڑھتے ہیں۔ پھر منبر کی طرف تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: میں تمہارا پیش رو ہوں اور تم پر گواہ ہوں۔ اللہ کی قسم! میں اس وقت بھی اپنا حوض دیکھ رہا ہوں اور مجھے زمین کے خزانوں کی — یا فرمایا: زمین کی — کنجیاں عطا فرمائی گئی ہیں۔ اللہ کی قسم! مجھے تمہارے بارے میں یہ ڈر نہیں ہے کہ تم میرے بعد شرک کرو گے لیکن مجھے ڈر ہے کہ تم دنیا میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرو گے۔
