العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم " فِي الْجُمُعَةِ سَاعَةٌ لاَ يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ وَهْوَ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ خَيْرًا إِلاَّ أَعْطَاهُ ". وَقَالَ بِيَدِهِ قُلْنَا يُقَلِّلُهَا يُزَهِّدُهَا.
الترجمة الإنجليزية
Narrated Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him): Abul-Qasim (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "On Friday there is an hour during which if a Muslim stands in prayer and asks Allah for something good, Allah will grant it to him." He indicated with his hand — we understood that he was indicating that it is very short.
الترجمة الأردية
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہمیں ایوب نے خبر دی، ان سے محمد نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ ابوالقاسم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جمعہ میں ایک ایسی ساعت ہے جس میں کوئی مسلمان بندہ کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ہوئے خیر کا سوال کرے تو اللہ تعالیٰ ضرور اسے عطا فرماتا ہے۔ اور آپ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ فرمایا، ہم نے سمجھا کہ اس (ساعت) کو بہت مختصر بتا رہے ہیں۔
