العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ، سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّمَا بَقَاؤُكُمْ فِيمَا سَلَفَ قَبْلَكُمْ مِنَ الأُمَمِ كَمَا بَيْنَ صَلاَةِ الْعَصْرِ إِلَى غُرُوبِ الشَّمْسِ، أُوتِيَ أَهْلُ التَّوْرَاةِ التَّوْرَاةَ فَعَمِلُوا حَتَّى إِذَا انْتَصَفَ النَّهَارُ عَجَزُوا، فَأُعْطُوا قِيرَاطًا قِيرَاطًا، ثُمَّ أُوتِيَ أَهْلُ الإِنْجِيلِ الإِنْجِيلَ فَعَمِلُوا إِلَى صَلاَةِ الْعَصْرِ، ثُمَّ عَجَزُوا، فَأُعْطُوا قِيرَاطًا قِيرَاطًا، ثُمَّ أُوتِينَا الْقُرْآنَ فَعَمِلْنَا إِلَى غُرُوبِ الشَّمْسِ، فَأُعْطِينَا قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ، فَقَالَ أَهْلُ الْكِتَابَيْنِ أَىْ رَبَّنَا أَعْطَيْتَ هَؤُلاَءِ قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ، وَأَعْطَيْتَنَا قِيرَاطًا قِيرَاطًا، وَنَحْنُ كُنَّا أَكْثَرَ عَمَلاً، قَالَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ هَلْ ظَلَمْتُكُمْ مِنْ أَجْرِكُمْ مِنْ شَىْءٍ قَالُوا لاَ، قَالَ فَهْوَ فَضْلِي أُوتِيهِ مَنْ أَشَاءُ ".
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat 'Abdullah bin 'Umar (may Allah be well pleased with them both) that he heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) say: 'Your remaining period, compared to the nations before you, is like the time between the 'Asr prayer and sunset. The people of the Torah were given the Torah and they acted upon it until midday, then they became weary. They were given one Qirat each. Then the people of the Injil were given the Injil and they acted upon it until 'Asr, then they too became weary. They were also given one Qirat each. Then we were given the Quran and we acted upon it until sunset, and we were given two Qirats each. At this, both the people of the scriptures said: "O our Lord! You gave them two Qirats and gave us one, though we worked more than them!" Allah, the Almighty and Majestic, said: "Have I diminished anything from your due?" They said: "No." He said: "That is My grace which I bestow upon whomever I will."'
الترجمة الأردية
ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ اویسی نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے ابراہیم بن سعد نے ابن شہاب زہری سے بیان کیا، انہوں نے سالم بن عبداللہ سے، انہوں نے اپنے والد حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے، آپ نے خبر دی کہ آپ نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنا، آپ ارشاد فرما رہے تھے: "تم سے پہلے کی امتوں کے مقابلے میں تمہاری بقاء بس اتنی ہے جتنا عصر سے سورج غروب ہونے تک کا وقت۔ تورات والوں کو تورات دی گئی، انہوں نے اس پر (صبح سے) عمل کیا یہاں تک کہ آدھا دن ہوا تو وہ عاجز آ گئے۔ انہیں ایک ایک قیراط (بطور اجر) دیا گیا۔ پھر انجیل والوں کو انجیل دی گئی، انہوں نے عصر تک اس پر عمل کیا اور پھر وہ بھی عاجز آ گئے۔ انہیں بھی ایک ایک قیراط دیا گیا۔ پھر ہمیں قرآن دیا گیا تو ہم نے سورج غروب ہونے تک اس پر عمل کیا اور ہمیں دو دو قیراط دیے گئے۔ اس پر دونوں کتاب والوں نے کہا: اے ہمارے رب! تو نے انہیں دو دو قیراط دیے اور ہمیں ایک ایک قیراط حالانکہ ہم نے ان سے زیادہ عمل کیا! اللہ عزوجل نے فرمایا: کیا میں نے تمہارے اجر میں سے کچھ کم کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا: نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: یہ میرا فضل ہے، جسے چاہوں عطا کروں۔"
