العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ أَعَدَلْتُمُونَا بِالْكَلْبِ وَالْحِمَارِ لَقَدْ رَأَيْتُنِي مُضْطَجِعَةً عَلَى السَّرِيرِ، فَيَجِيءُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَيَتَوَسَّطُ السَّرِيرَ فَيُصَلِّي، فَأَكْرَهُ أَنْ أُسَنِّحَهُ فَأَنْسَلُّ مِنْ قِبَلِ رِجْلَىِ السَّرِيرِ حَتَّى أَنْسَلَّ مِنْ لِحَافِي.
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat ' Aisha al-Siddiqah (may Allah be well pleased with her) who said: You have equated us women with dogs and donkeys! While I would be lying on my bed, the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) would come and stand in the middle of the bed to pray. I disliked being in front of him (during prayer), so I would slip away quietly from the foot of the bed, coming out from under the blanket.
الترجمة الأردية
ہم سے حضرت عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے جریر بن عبدالحمید نے منصور سے بیان کیا، انہوں نے ابراہیم نخعی سے، انہوں نے اسود بن یزید سے، انہوں نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے، آپ نے فرمایا: تم لوگوں نے ہم عورتوں کو کتوں اور گدھوں کے برابر بنا دیا! حالانکہ میں چارپائی پر لیٹی رہتی تھی اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لاتے اور چارپائی کے بیچ میں آ کر نماز ادا فرماتے۔ مجھے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پڑا رہنا ناگوار ہوتا، اس لیے میں پائینتی کی طرف سے آہستہ سے کھسک کر لحاف سے باہر نکل جاتی تھی۔
