العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا وَاصِلٌ الأَحْدَبُ، قَالَ سَمِعْتُ الْمَعْرُورَ بْنَ سُوَيْدٍ، قَالَ رَأَيْتُ أَبَا ذَرٍّ الْغِفَارِيَّ ـ رضى الله عنه ـ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ وَعَلَى غُلاَمِهِ حُلَّةٌ فَسَأَلْنَاهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ إِنِّي سَابَبْتُ رَجُلاً فَشَكَانِي إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم، فَقَالَ لِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَعَيَّرْتَهُ بِأُمِّهِ ". ثُمَّ قَالَ " إِنَّ إِخْوَانَكُمْ خَوَلُكُمْ جَعَلَهُمُ اللَّهُ تَحْتَ أَيْدِيكُمْ، فَمَنْ كَانَ أَخُوهُ تَحْتَ يَدِهِ فَلْيُطْعِمْهُ مِمَّا يَأْكُلُ، وَلْيُلْبِسْهُ مِمَّا يَلْبَسُ، وَلاَ تُكَلِّفُوهُمْ مَا يَغْلِبُهُمْ، فَإِنْ كَلَّفْتُمُوهُمْ مَا يَغْلِبُهُمْ فَأَعِينُوهُمْ ".
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Ma'rur bin Suwaid who said: I saw Hadrat Abu Dharr al-Ghifari (may Allah be well pleased with him) wearing a matching suit of clothes, and his slave was also wearing a similar suit. We asked him about this. He said: Once I exchanged harsh words with a man and he complained about me to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated to me: 'Did you taunt him about his mother?' Then he (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Your slaves are your brethren. Allah has placed them under your authority. Whoever has his brother under his control should feed him from what he himself eats and clothe him from what he himself wears. Do not burden them beyond their capacity, and if you do, then help them.'
الترجمة الأردية
حضرت معرور بن سوید سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ ان کے بدن پر بھی ایک جوڑا تھا اور ان کے غلام کے بدن پر بھی ویسا ہی جوڑا تھا۔ ہم نے اس کا سبب پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ایک مرتبہ میری ایک شخص سے گالی گلوچ ہو گئی اور اس نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے میری شکایت کی۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: تم نے اسے اس کی ماں کے حوالے سے طعنہ دیا؟ پھر ارشاد فرمایا: تمہارے غلام تمہارے بھائی ہیں، اللہ تعالیٰ نے انہیں تمہارے ماتحت کیا ہے۔ جس کا بھائی اس کے قبضے میں ہو تو اسے وہی کھلائے جو خود کھاتا ہے اور وہی پہنائے جو خود پہنتا ہے۔ ان پر ان کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو، اور اگر ڈالو تو ان کی مدد کرو۔
