العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَاصِلٌ الأَحْدَبُ قَالَ: سَمِعْتُ الْمَعْرُورَ بْنَ سُوَيْدٍ يَقُولُ: رَأَيْتُ أَبَا ذَرٍّ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ وَعَلَى غُلاَمِهِ حُلَّةٌ، فَسَأَلْنَاهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: إِنِّي سَابَبْتُ رَجُلاً فَشَكَانِي إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم، فَقَالَ لِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: أَعَيَّرْتَهُ بِأُمِّهِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ إِخْوَانَكُمْ خَوَلُكُمْ، جَعَلَهُمُ اللَّهُ تَحْتَ أَيْدِيكُمْ، فَمَنْ كَانَ أَخُوهُ تَحْتَ يَدَيْهِ فَلْيُطْعِمْهُ مِمَّا يَأْكُلُ، وَلْيُلْبِسْهُ مِمَّا يَلْبَسُ، وَلاَ تُكَلِّفُوهُمْ مَا يَغْلِبُهُمْ، فَإِنْ كَلَّفْتُمُوهُمْ مَا يَغْلِبُهُمْ فَأَعِينُوهُمْ.
الترجمة الإنجليزية
Al-Ma'rur ibn Suwayd said, "I saw Hadrat Abu Dharr wearing a robe and his slave was also wearing a robe. We asked him about that and he said, 'I insulted a man and he complained about me to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) said to me, 'Did you insult him by his mother?' 'Yes,' I replied. He said, 'Your brothers are your property. Allah has put them under your authority. If someone has his brother under his authority, he should feed him from what he eats and clothe him from what he wears and not burden him with anything that will be too much for him. If you burden him with what will be too much for him, then help him.'"
الترجمة الأردية
معرور بن سوید فرماتے ہیں: میں نے حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے ایک چادر پہنی ہوئی تھی اور ان کے غلام نے بھی ویسی ہی چادر پہنی ہوئی تھی۔ ہم نے ان سے اس بارے میں پوچھا تو فرمایا: میں نے ایک آدمی کو گالی دی اور اس نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: کیا تم نے اسے اس کی ماں کے نام سے عار دلائی؟ تمہارے غلام تمہارے بھائی ہیں جنہیں اللہ نے تمہارے ماتحت کیا ہے۔ جس کا بھائی اس کے ماتحت ہو وہ اسے وہ کھلائے جو خود کھاتا ہے اور وہ پہنائے جو خود پہنتا ہے۔ ان پر ایسا بوجھ نہ ڈالو جو ان سے نہ اٹھ سکے اور اگر ایسا بوجھ ڈالو تو ان کی مدد کرو۔
