العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا تَصَدَّقَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ طَعَامِ زَوْجِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ كَانَ لَهَا أَجْرُهَا، وَلِزَوْجِهَا بِمَا كَسَبَ، وَلِلْخَازِنِ مِثْلُ ذَلِكَ ".
الترجمة الإنجليزية
Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha Siddiqa (may Allah be well pleased with her) narrated that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'When a wife gives in charity from her husband's food (with his consent) without being wasteful, she will have her reward; her husband will have his reward for what he earned; and the storekeeper will likewise have a similar reward.'
الترجمة الأردية
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے جریر نے اعمش سے بیان کیا، ان سے حضرت ابووائل نے، ان سے مسروق نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب بیوی اپنے خاوند کے کھانے میں سے (اس کی رضامندی سے) کچھ صدقہ کرے اور اس کی نیت اسے برباد کرنے کی نہ ہو تو اسے بھی اس کا ثواب ملے گا، اور اس کے خاوند کو بھی کمانے کا ثواب ملے گا، اور خزانچی کو بھی اسی طرح کا ثواب ملے گا۔
