العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِذَا أَطْعَمَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ، لَهَا أَجْرُهَا، وَلَهُ مِثْلُهُ، وَلِلْخَازِنِ مِثْلُ ذَلِكَ، لَهُ بِمَا اكْتَسَبَ، وَلَهَا بِمَا أَنْفَقَتْ ".
الترجمة الإنجليزية
Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha Siddiqa (may Allah be well pleased with her) narrated that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'When a wife feeds someone from her husband's household without being wasteful, she will have her reward, and her husband will have a similar reward, and the storekeeper will likewise have a similar reward — the husband on account of his earning, and the wife on account of her spending.'
الترجمة الأردية
ہم سے عمر بن حفص نے بیان کیا، کہا مجھ سے میرے والد حفص بن غیاث نے بیان کیا، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا، ان سے حضرت ابووائل شقیق نے، ان سے مسروق نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب بیوی اپنے شوہر کے مال سے کسی کو کھلائے اور اس کا ارادہ گھر کو بگاڑنے کا نہ ہو تو اسے اس کا ثواب ملے گا اور شوہر کو بھی ویسا ہی ثواب ملے گا اور خزانچی کو بھی ویسا ہی ثواب ملے گا — شوہر کو کمانے کی وجہ سے ثواب ملے گا اور عورت کو خرچ کرنے کی وجہ سے۔
