العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْخَازِنُ الْمُسْلِمُ الأَمِينُ الَّذِي يُنْفِذُ ـ وَرُبَّمَا قَالَ يُعْطِي ـ مَا أُمِرَ بِهِ كَامِلاً مُوَفَّرًا طَيِّبٌ بِهِ نَفْسُهُ، فَيَدْفَعُهُ إِلَى الَّذِي أُمِرَ لَهُ بِهِ، أَحَدُ الْمُتَصَدِّقَيْنِ ".
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Musa al-Ash'ari (may Allah be well pleased with him) narrated that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'The trustworthy Muslim storekeeper who carries out what he has been ordered — giving it fully and wholeheartedly — and delivers it to the one for whom it was intended, is regarded as one of the two givers of charity.'
الترجمة الأردية
ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا، ان سے برید بن عبداللہ نے، ان سے حضرت ابوبردہ نے اور ان سے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مسلمان امانتدار خزانچی جو (مال مالک کی طرف سے) جتنا خرچ کرنے کا حکم دیا جاتا ہے اسے پوری طرح اور خوشدلی سے ادا کرتا ہے اور اسے اسی کو دیتا ہے جسے دینے کا مالک نے حکم دیا تھا — تو وہ بھی دو صدقہ کرنے والوں میں سے ایک ہے۔
