العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ بْنُ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا جَاءَهُ السَّائِلُ، أَوْ طُلِبَتْ إِلَيْهِ حَاجَةٌ قَالَ " اشْفَعُوا تُؤْجَرُوا، وَيَقْضِي اللَّهُ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ صلى الله عليه وسلم مَا شَاءَ ".
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Musa al-Ash'ari (may Allah be well pleased with him) narrated: Whenever a beggar came to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) or some need was presented before him, he (blessings and peace of Allah be upon him) would say to his Companions (may Allah be well pleased with them all), 'Intercede (on his behalf) and you will be rewarded; and Allah will decree through the tongue of His Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) whatever He wills.'
الترجمة الأردية
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالواحد بن زیاد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حضرت ابوبردہ بن عبداللہ بن ابی بردہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حضرت ابوبردہ بن ابی موسیٰ نے بیان کیا اور ان سے ان کے والد حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اگر کوئی مانگنے والا آتا یا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کوئی حاجت پیش کی جاتی تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے ارشاد فرماتے: تم سفارش کرو، اس کا تمہیں ثواب ملے گا، اور اللہ اپنے نبی (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان سے جو فیصلہ چاہے گا وہ فرمائے گا۔
