العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَجْمَعُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ مِنْ قَتْلَى أُحُدٍ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ثُمَّ يَقُولُ " أَيُّهُمْ أَكْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ ". فَإِذَا أُشِيرَ لَهُ إِلَى أَحَدِهِمَا قَدَّمَهُ فِي اللَّحْدِ وَقَالَ " أَنَا شَهِيدٌ عَلَى هَؤُلاَءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ". وَأَمَرَ بِدَفْنِهِمْ فِي دِمَائِهِمْ، وَلَمْ يُغَسَّلُوا وَلَمْ يُصَلَّ عَلَيْهِمْ.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Jabir bin Abdullah (may Allah be well pleased with them) narrated that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) would gather every two martyrs of Uhud together in one piece of cloth, then he would ask, 'Which of them memorized more of the Quran?' When one of them was indicated, he would place that one first in the Lahd (niche of the grave) and state, 'I will be a witness for them on the Day of Resurrection.' He ordered them to be buried with their blood, and they were neither washed nor was a funeral prayer offered for them.
الترجمة الأردية
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، کہا مجھ سے ابن شہاب نے بیان کیا، ان سے عبدالرحمٰن بن کعب بن مالک نے اور ان سے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم احد کے دو دو شہیدوں کو ایک ہی کپڑے میں جمع فرماتے، پھر ارشاد فرماتے: ان میں سے قرآن مجید کس کو زیادہ یاد ہے؟ جب کسی ایک کی طرف اشارہ کیا جاتا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم بغلی قبر میں اسے آگے رکھتے اور ارشاد فرماتے: میں قیامت کے دن ان (کے ایمان) پر گواہ رہوں گا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں خون سمیت دفن کرنے کا حکم فرمایا۔ نہ انہیں غسل دیا گیا اور نہ ان کی نماز جنازہ پڑھی گئی۔
