العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قُلْتُ إِنِّي أُرْسِلُ الْكِلاَبَ الْمُعَلَّمَةَ فَتُمْسِكُ عَلَىَّ أَفَآكُلُ قَالَ " إِذَا أَرْسَلْتَ الْكِلاَبَ الْمُعَلَّمَةَ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ فَكُلْ مِمَّا أَمْسَكْنَ عَلَيْكَ " . قُلْتُ وَإِنْ قَتَلْنَ قَالَ " وَإِنْ قَتَلْنَ مَا لَمْ يَشْرَكْهَا كَلْبٌ لَيْسَ مِنْهَا " . قُلْتُ أَرْمِي بِالْمِعْرَاضِ فَأُصِيبُ أَفَآكُلُ قَالَ " إِذَا رَمَيْتَ بِالْمِعْرَاضِ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ فَأَصَابَ فَخَزَقَ فَكُلْ وَإِنْ أَصَابَ بِعَرْضِهِ فَلاَ تَأْكُلْ " .
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Adi ibn Hatim (may Allah be well pleased with him) that I submitted to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him): I set off my trained dogs and they catch game for me — may I eat it? He stated: When you set off your trained dogs and mention the name of Allah, eat whatever they hold for you. I submitted: Even if they kill it? He stated: Even if they kill it, as long as no other untrained dog joins them. I submitted: I shoot with a featherless arrow (Mi'rad) and hit the game — may I eat it? He stated: If you shoot with a Mi'rad, mention the name of Allah, and it pierces and penetrates the game, then eat. But if it strikes with its breadth (i.e., stuns without piercing), do not eat.
الترجمة الأردية
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: میں سدھائے ہوئے کتے شکار پر چھوڑتا ہوں تو وہ میرے لیے شکار پکڑ کر لاتے ہیں، کیا میں اسے کھاؤں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم اپنے سدھائے ہوئے کتوں کو چھوڑو اور اللہ کا نام لو تو جو شکار وہ تمہارے لیے روکے رکھیں اسے کھاؤ۔ میں نے عرض کیا: اگرچہ وہ شکار کو مار ڈالیں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: ہاں اگرچہ مار ڈالیں، جب تک کوئی دوسرا غیر شکاری کتا اس میں شریک نہ ہو۔ میں نے عرض کیا: میں بے پر کے تیر (مِعْرَاض) سے شکار مارتا ہوں تو کیا اسے کھاؤں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم بِسْمِ اللّٰہ کہہ کر مِعْرَاض پھینکو اور وہ (شکار کے جسم میں) گھس جائے اور پھاڑ ڈالے تو کھاؤ، اور اگر وہ شکار کو چوڑائی سے لگے (یعنی پھاڑے نہیں بلکہ چوٹ سے مارے) تو مت کھاؤ۔
