العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ بَيَانٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قُلْتُ إِنَّا نَصِيدُ بِهَذِهِ الْكِلاَبِ فَقَالَ لِي " إِذَا أَرْسَلْتَ كِلاَبَكَ الْمُعَلَّمَةَ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا فَكُلْ مِمَّا أَمْسَكْنَ عَلَيْكَ وَإِنْ قَتَلَ إِلاَّ أَنْ يَأْكُلَ الْكَلْبُ فَإِنْ أَكَلَ الْكَلْبُ فَلاَ تَأْكُلْ فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَكُونَ إِنَّمَا أَمْسَكَهُ عَلَى نَفْسِهِ " .
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Adi ibn Hatim (may Allah be well pleased with him) that I submitted to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him): We hunt with these dogs (what is the ruling?). He stated to me: When you set off your trained dogs and mention the name of Allah over them, eat whatever they catch for you, even if they kill it — except if the dog eats from it. If the dog eats from it, do not eat, for I fear that it caught the game only for itself.
الترجمة الأردية
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: ہم ان کتوں سے شکار کرتے ہیں (اس کا کیا حکم ہے؟) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: جب تم اپنے سدھائے ہوئے کتوں کو اللہ کا نام لے کر شکار پر چھوڑو تو جو شکار وہ تمہارے لیے پکڑ رکھیں اسے کھاؤ، اگرچہ وہ مار ڈالیں، مگر اس صورت میں نہیں جب کتا خود اس میں سے کھا لے۔ اگر کتا کھا لے تو مت کھاؤ کیونکہ مجھے خدشہ ہے کہ اس نے شکار اپنے لیے پکڑا ہو گا۔
