عربی (اصل)
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يتعاقبون فيكم ملائكة بالليل، وملائكة بالنهار، ويجتمعون في صلاة الصبح وصلاة العصر، ثم يعرج الذين باتوا فيكم، فيسألهم الله -وهو أعلم بهم-: كيف تركتم عبادي؟ فيقولون تركناهم وهم يصلون، وأتيناهم وهم يصلون" ((متفق عليه)).
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) reported that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "There are angels who take turns in visiting you by night and by day, and they all assemble at the dawn (Fajr) and the afternoon ('Asr) prayers. Those who have spent the night with you, ascend to the heaven and their Rubb, Who knows better about them, asks: 'In what condition did you leave My slaves?' They reply: 'We left them while they were performing Salat and we went to them while they were performing Salat."'.
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: 'فرشتے باری باری تم میں آتے ہیں، کچھ رات کو اور کچھ دن کو، اور وہ فجر اور عصر کی نماز میں اکٹھے ہوتے ہیں۔ پھر جو رات کو تمہارے درمیان رہے تھے وہ اوپر جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان سے پوچھتا ہے حالانکہ وہ خوب جانتا ہے: میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑ کر آئے ہو؟ وہ عرض کرتے ہیں: ہم نے انہیں نماز پڑھتے چھوڑا اور جب ہم ان کے پاس گئے تھے تب بھی وہ نماز پڑھ رہے تھے۔'
