عربی (اصل)
وعن أبي قتادة الحارث بن ربعي رضي الله عنه عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قام فيهم ، فذكر لهم أن الجهاد في سبيل الله، والإيمان بالله أفضل الأعمال، فقام رجل فقال: يا رسول الله أرأيت إن قتلت في سبيل الله، تكفر عني خطاياي؟ فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: “نعم إن قتلت في سبيل الله وأنت صابر محتسب، مقبل غير مدبر” ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: “كيف قلت؟” قال: أرأيت إن قتلت في سبيل الله، أتكفر عني خطاياي؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: “نعم وأنت صابر محتسب، مقبل غير مدبر، إلا الدين فإن جبريل قال لي ذلك” ((رواه مسلم)).
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Qatadah Al-Harith bin Rib'i (May Allah bepleased with him) reported:Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "Faith in Allah and striving in His Cause (Jihad) are the deeds of highest merit." A man stood up said: "O Beloved Messenger of Allah! Tell me if I am killed in the Cause of Allah, will all my sins be forgiven?" He (blessings and peace of Allah be upon him) replied, "Yes, if you are killed in the Cause of Allah while you are patient, hopeful of your reward and marching forward not retreating." Then the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated to him, "Repeat what you have said." The man said: "Tell me if I am killed in the Cause of Allah, will all my sins be remitted?". He replied, "Yes, if you are martyred while you are patient, hopeful of your reward and march forward without retreating, unless, if you owe any debt, that will not be remitted. Angel Jibril told me that"..
اردو ترجمہ
حضرت ابوقتادہ حارث بن ربعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے درمیان کھڑے ہو کر ذکر فرمایا کہ اللہ کی راہ میں جہاد اور اللہ پر ایمان سب سے افضل اعمال ہیں۔ ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر میں اللہ کی راہ میں قتل ہو جاؤں تو کیا میرے گناہ معاف ہو جائیں گے؟ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہاں، اگر تم اللہ کی راہ میں صبر کرتے ہوئے، ثواب کی امید رکھتے ہوئے، آگے بڑھتے ہوئے (نہ کہ پیٹھ دکھاتے ہوئے) قتل ہو جاؤ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے کیا کہا تھا؟ اس نے کہا: اگر میں اللہ کی راہ میں قتل ہو جاؤں تو کیا میرے گناہ معاف ہو جائیں گے؟ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں، اگر تم صبر کرتے ہوئے، ثواب کی امید رکھتے ہوئے، آگے بڑھتے ہوئے (نہ کہ پیٹھ دکھاتے ہوئے) قتل ہو جاؤ، سوائے قرض کے، کیونکہ جبرائیل علیہ السلام نے مجھے یہ بات بتائی ہے۔
