انگریزی ترجمہ
Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be pleased with him) narrated: A man asked: "O Messenger of Allah, which sin is the greatest in the sight of Allah?" He said: "That you set up a rival to Allah when He created you." He asked: "Then which?" He said: "That you kill your child for fear that he will share your food." He asked: "Then which?" He said: "That you commit adultery with your neighbor's wife." Then Allah revealed in confirmation of this: "And those who do not invoke any other deity alongside Allah, and do not kill the soul which Allah has forbidden except by right, and do not commit unlawful intercourse. And whoever does that will meet a penalty" [al-Furqan: 68].
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں کہایک شخص نے کہا کہ یا رسول اللہ! اللہ کے نزدیک بڑا گناہ کون سا ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: یہ کہ تو کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک کرے حالانکہ تجھے اللہ (ہی) نے پیدا کیا۔ اس نے کہا پھر کون سا (گناہ بڑا ہے)؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: یہ کہ تو اپنی اولاد کو اس ڈر سے قتل کرے کہ وہ تیرے ساتھ کھائے گی۔ اس نے کہا پھر کون سا (گناہ بڑا ہے)؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: یہ کہ تو اپنے ہمسایہ کی عورت سے زنا کرے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس حدیث کی تصدیق میں یہ آیت نازل فرمائی کہ”اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور کسی ایسے شخص کو جسے قتل کرنا اللہ تعالیٰ نے منع کر دیا ہو وہ بجز حق کے قتل نہیں کرتے، نہ وہ زنا کے قریب جاتے ہیں اور جو کوئی یہ کام کرے وہ اپنے اوپر سخت وبال لائے گا“(سورۃ: الفرقان: 68)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 51]
