انگریزی ترجمہ
Abu Dharr al-Ghifari (may Allah be pleased with him) narrated that he heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: "Whoever knowingly claims to be the son of someone other than his father has disbelieved. And whoever claims something that does not belong to him is not one of us — let him prepare his seat in the Fire. And whoever calls a man a disbeliever or an enemy of Allah, and that man is not as described, then it returns upon the one who said it."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہانہوں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص اپنے آپ کو کسی اور کا بیٹا کہے اور وہ جانتا ہو کہ وہ اس کا بیٹا نہیں ہے (یعنی جان بوجھ کر اپنے باپ کے سوا کسی اور کو باپ بتلائے) وہ کافر ہو گیا اور جس شخص نے اس چیز کا دعویٰ کیا جو اس کی نہیں ہے تو وہ ہم میں سے نہیں ہے اور وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے اور جو شخص کسی کو کافر کہہ کر بلاوے یا اللہ تعالیٰ کا دشمن کہہ کر، پھر وہ شخص کہ جسے اس نام سے پکارا گیا ہے ایسا (یعنی کافر) نہ ہو تو وہ کفر پکارنے والے پر پلٹ آئے گا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 50]
