انگریزی ترجمہ
Sayyiduna Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) said that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: Allah, the Mighty and Majestic, says: "I am as My servant thinks of Me (that is, according to his good expectation. Nawawi said: this means, I am with him in forgiveness and acceptance), and I am with My servant (in mercy, guidance, success, and protection) when he remembers Me. If he remembers Me in his heart, I remember him in My heart; and if he remembers Me in a gathering, I remember him in a gathering better than his (that is, in the gathering of angels). When the servant draws a hand-span near to Me, I draw a cubit near to him; when he draws a cubit near to Me, I draw a fathom (the span of both outstretched arms) near to him; and when he comes to Me walking, I come to him running."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ میں اپنے بندے کے خیال کے پاس ہوں (یعنی اس کے گمان اور اٹکل کے ساتھ۔ نووی نے کہا کہ یعنی بخشش اور قبول سے اس کے ساتھ ہوں) اور میں اپنے بندے کے ساتھ ہوتا ہوں (رحمت، توفیق، ہدایت اور حفاظت سے) جب وہ مجھے یاد کرتا ہے۔ اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اس کو اپنے دل میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ مجھے مجمع میں یاد کرتا ہے تو میں اس کو اس مجمع میں یاد کرتا ہوں جو اس کے مجمع سے بہتر ہے (یعنی فرشتوں کے مجمع میں) اور جب بندہ ایک بالشت میرے نزدیک ہوتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس کے نزدیک ہو جاتا ہوں اور جب وہ ایک ہاتھ مجھ سے نزدیک ہوتا ہے تو میں ایک باع (دونوں ہاتھوں کے پھیلاؤ کے برابر) اس کے نزدیک ہو جاتا ہوں اور جب وہ میرے پاس چلتا ہوا آتا ہے تو میں اس کے پاس دوڑا ہوا آتا ہوں۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1886]
